سکھر میں اسکول کی چھت کا پلستر گرگیا، 12 طالبات زخمی

سکھر کی شاہ خالد کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں چھت کا پلستر اچانک گرنے سے 12 طالبات زخمی ہوگئیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری تھیں اور بچیاں کلاس روم میں موجود تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی طالبات کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ معمولی زخمی ہونے والی بچیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ زیادہ متاثرہ طالبات کو مزید علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔