سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ
سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی تقریباً 187 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے اثرات مانسہرہ اور اپر ہزارہ کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔