پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی

پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے لیے ایک مثبت فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد کرایوں میں کمی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے موجودہ کرایوں میں 10 فیصد کمی نافذ کی جائے گی۔

دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، جس سے شہریوں کے لیے روزانہ سفر کے اخراجات میں کمی اور عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔