برطانیہ میں طوفان بوئیلو کی تباہ کاریاں، دو افراد ہلاک، ہزاروں گھر بجلی سے محروم
برطانیہ میں طوفان بوئیلو کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔ مختلف حادثات میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طوفانی موسم کے نتیجے میں 90 ہزار سے زیادہ گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ اس کے علاوہ ریل سروس میں خلل پڑا اور درجنوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خراب موسمی حالات کے باعث فیری سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں تیز رفتار ہواؤں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت کئی پلوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
طوفان کی شدت کے باعث شہریوں کی آمدورفت اور روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہیں، جبکہ بجلی کی بندش اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں رکاوٹوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔