وزیرآباد میں دریائے چناب میں کشتی حادثہ، ایک شخص جاں بحق

وزیرآباد میں دریائے چناب کی سیر کے دوران ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ایک شخص کو جانبر ہونے کا موقع نہ مل سکا اور وہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ 3 افراد کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک شخص تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو کارروائی میں وزیرآباد اور گجرات سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے حصہ لیا اور متاثرہ افراد کو تلاش و امداد کے لیے مشترکہ طور پر آپریشن کیا۔