امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں

ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں رہا اور وہ اس عہدے کے قابل نہیں رہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یاسمین انصاری نے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کے لیے تحریک جمع کرا دی گئی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ ایران کے میناب اسکول پر بمباری اور 160 بچوں کی ہل*اکت کے واقعے میں ملوث ہیں اور وہ جنگی جرائم کے مرتکب قرار دیے جا سکتے ہیں۔
ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ کو آئینی حدود سے انحراف کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ میناب میں بچوں کی ہل*اکت ایک بڑا انسانی سانحہ ہے اور سوال اٹھایا کہ کیا عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر باقی رہ گیا ہے؟