شریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان او ربشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا تھا پھر ان کا آٹھ ہفتوں تک ٹیسٹ بھی نہیں کروایا گیا تاکہ اثر نکل جائے۔
مریم ریاض وٹو کا کہناتھا کہ دیکھیں کہ کتنی حیرانگی کی بات ہے کہ دونوں میاں بیوی کو آنکھوں کا مرض ہو گیا، عمران خان کھلاڑی ہیں، وہ فٹ ہیں، جس طرح کے حالات میں رکھا گیا او رکھانے میں دیا جارہا ہے وہ میری تشویش کا باعث ہے، باقی پارٹی جمہوری پارٹی ہے ، جو فیصلے ہوتے ہیں ان پر مشاورت ہوتی ہے او رتحفظات ہو سکتے ہیں، یہ پارٹی ٹوٹی نہیں بلکہ یہ پارٹی کی گروتھ کا حصہ ہے، یہ کوئی موروثی سیاسی پارٹی نہیں ہے ۔