25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

قومی بچت نے 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 10 ستمبر 2026 کو کوئٹہ میں ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔

قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے لیے دو پرائز بانڈز کامیاب قرار پائے، جن میں سے ہر ایک کی انعامی رقم 3 کروڑ روپے ہے۔ قومی بچت کے مطابق پہلے انعام کے فاتح پرائز بانڈ نمبرز 151975 اور 154149 ہیں۔

دونوں کامیاب بانڈ ہولڈرز کو پہلے انعام کے تحت 3،3 کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔

قرعہ اندازی میں دوسرے انعام کے بھی 5 فاتحین سامنے آئے، جبکہ ہر انعام کی مالیت 1 کروڑ روپے مقرر ہے۔ دوسرے انعام کے لیے کامیاب پرائز بانڈ نمبرز 322522، 428227، 501842، 579060 اور 647138 ہیں۔

قومی بچت کے مطابق دوسرے انعام کے پانچوں کامیاب بانڈ ہولڈرز کو ایک، ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

اس کے علاوہ قرعہ اندازی میں 700 پرائز بانڈز نے تیسرا انعام بھی جیتا ہے۔ تیسرے انعام کی رقم 3 لاکھ روپے فی انعام مقرر کی گئی ہے، جبکہ قومی بچت نے تمام 700 کامیاب بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست بھی جاری کردی ہے۔

انعامی رقم پر ٹیکس کی کٹوتی

قومی بچت کے مطابق پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامی رقم کی ادائیگی کے دوران ایف بی آر کے قوانین کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

موجودہ ضوابط کے مطابق ٹیکس فائلرز کی انعامی رقم سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔