پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہیں مقبول ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار آفر کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ وہ اس کردار کے لیے عمر کے لحاظ سے ابھی موزوں نہیں، اسی لیے انہوں نے سوچ سمجھ کر یہ پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد میں یہ کردار سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نبھایا، جن کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا۔
واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو اس سے قبل “ہمسفر” سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں ماں کے کردار ادا کر چکی ہیں، لیکن اس بار انہوں نے مختلف سوچ کے تحت اس کردار سے انکار کیا۔