اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے سپرد کرنے کی تجویز پر غور کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد بیشتر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں، اس لیے فلاحی اور امدادی پروگراموں کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومتوں کو سنبھالنی چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ بعض صوبوں کی جانب سے بھی اس حوالے سے تجاویز دی گئی ہیں، تاہم حکومت اس معاملے پر اتحادی جماعتوں اور دیگر سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔