پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر لمحہ سامنے آیا ہے جہاں جان سلامت کو پاک فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ان کی اس اہم کامیابی پر ملک بھر، بالخصوص مسیحی برادری میں خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان اور اقلیتی برادری کے لیے ایک مثبت اور قابلِ فخر پیش رفت قرار دیا۔
شہریوں کے مطابق بریگیڈیئر جان سلامت کی ترقی اس بات کی مثال ہے کہ محنت، عزم اور وطن سے محبت کے ذریعے ہر میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مختلف حلقوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت انجام دیتے رہیں۔