ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو آئندہ چند روز کے دوران سروس کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر وہ صارفین جو پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث 11 مئی سے 18 مئی تک انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر رہ سکتی ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ مرمتی کام کے دوران بالخصوص شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے یا کنیکٹیویٹی میں مسائل پیش آنے کا امکان موجود ہے۔