لاہور: شوگر ملز مالکان نے حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی بیرونِ ملک برآمد کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔
وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق شوگر انڈسٹری کی جانب سے چینی کے موجودہ ذخائر سے متعلق تفصیلات بھی حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں، جس کے بعد برآمد کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شوگر انڈسٹری سے وابستہ ذرائع کا مؤقف ہے کہ اگر چینی کی برآمد کی اجازت دی جاتی ہے تو اس سے ملک کو ایک ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔ تاہم عوامی حلقوں میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برآمدات کی صورت میں مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔