ملتان میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق تحصیلدار اور سب رجسٹرار آصف حیات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق آصف حیات کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ ان سے 8 کروڑ روپے سے زائد رقم کی وصولی اور جائیداد ضبط کرکے فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔