وانا میں رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او محمد طاہر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں احمد زئی وزیر قبیلے کے ایک اہم سربراہ بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں قبائلی رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا اور تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔