ساہیوال میں صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے ساہیوال یونین آف جرنلسٹس کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں شہر کے ایک نجی ہوٹل میں معروف صحافی میاں عمر منظور کی جانب سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ساہیوال ڈویژن رینالہ ۔اوکاڑہ ۔پاکپتن سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں، کالم نگاروں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکپتن سے شرکت کرنے والے صحافیوں میں پاکپتن پریس کلب کے افتخار احمد بھٹی دنیا نیوز پاکپتن پیرامداد حسین ARY نیوز پاکپتن غلام فرید الدین چشتی 365 نیوز پاکپتن طارق سجاد چشتی چینل فائیو پاکپتن ملک محمد علی صابر روز نامہ خبریں بانی پریس کلب پاکپتن کاشف شفیق بٹ دنیانیوز پاکپتن غلام محی الدین ہمایوں 24 نیوز پاکپتن پیر محمد توصیف رمضان ابتک نیوز پاکپتن محمد علی رحمانی ایک نیوز پاکپتن
یاسر علی خان 7 نیوز پاکپتن اوکاڑہ سے چوہدری عتیق الرحمن ایکسپریس میڈیا گروپ عباس علی جٹ دنیا میڈیا گروپ محمد اظہر شیخ ابتک نیوز رائے علی اکبر کھرل روزنامہ خبریں حافظ حسنین رضا نوائے وقت ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر سما نیوز شہزاد خان 24 نیوز چوہدری وقار فیض ھم نیوز سید رضوان گیلانی ٹی وی ٹوڈے جبکہ ساہیوال سےچوہدری عمر منظور دنیا گروپ چوہدری رضوان طاہر ایکسپریس نیوز نجیب چوہدری بول نیوز وحید غنی جیو نیوز جاوید خان ڈیلی اوصاف رانا وحید روزنامہ خبریں ملک آصف اعوان کورٹ رپورٹر جنگ حارث شاہ گیلانی سی ای او کے نیوز اور چوہدری وسیم ارشاد 89 نیوز نے شرکت کی
تقریب کے دوران صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایس یو جے صحافی برادری کے مسائل کے حل، آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ڈنر کے اختتام پر ساہیوال یونین آف جرنلسٹس ( ایس یو جے ) کی نئی تنظیمی باڈی کا اعلان بھی کیا گیا، جس کے مطابق:
سرپرست: محمد شفیق بٹ ڈان نیوز
چیئرمین: افتخار احمد بھٹی
صدر: میاں عمر منظور
جنرل سیکرٹری: عباس جٹ
سینئر نائب صدر: حافظ حسنین
نائب صدر: غلام فرید الدین چشتی
جوائنٹ سیکرٹری: طارق سجاد چشتی
سیکرٹری اطلاعات: چوہدری وسیم ارشاد
جبکہ سپریم کونسل کے اراکین میں:
عتیق الرحمن چوہدری ایکسپریس میڈیا گروپ اوکاڑہ
پیر امداد حسین اے آر وائی پاکپتن
وحید غنی چوہدری جیو نیوز ساہیوال
شامل ہیں۔
نومنتخب عہدیداران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور صحافت کے وقار کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، صحافی برادری کے اتحاد اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔