محمد عامر اب پی ایس ایل میں بطور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے

محمد عامر کو برطانوی شہریت حاصل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر انگلینڈ کا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد عامر عید الاضحیٰ اپنی فیملی کے ساتھ منانے کے لیے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں کاؤنٹی کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ اگلے سیزن میں پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی پلیئر کی حیثیت سے کھیلنے کا امکان ہے۔