ھوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے، جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ مین ہولز، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں نہانے اور تیراکی کرنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
حکام کے مطابق منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ پابندیاں 27 مئی سے 2 جون تک نافذ العمل رہیں گی، جبکہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو عید الاضحیٰ کے دوران قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔