اداکارہ مومنہ اقبال کا لیگی رکن اسمبلی پر ہراسانی کا الزام

اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی پر ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو معاملے سے آگاہ کیا، تاہم اب تک پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ بعض بااثر حلقے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مومنہ اقبال نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ جلد اس معاملے پر باقاعدہ پریس کانفرنس کریں گی۔