صدر ٹرمپ کا اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بڑے بیٹے ڈان جونیئر کی شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ڈان جونیئر اور ان کی منگیتر بیٹینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے بیٹے کے ساتھ ہونا چاہتے تھے، تاہم ملکی ذمہ داریوں کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اور امریکا سے وابستگی کے سبب ان کے لیے وائٹ ہاؤس میں موجود رہنا ضروری ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان جونیئر کی شادی کی تقریب رواں ہفتے بہاماس کے ایک نجی جزیرے پر منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور محدود دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔