ساہیوال ۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلہ میں پولیس تھانہ یوسف والا نے ایس ایچ او تھانہ یوسف والا سب انسپکٹر عامر فاروق کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 350 سے زائد ولائتی شراب کی بوتلیں اور کین برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ معاشرتی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ساہیوال پولیس