کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 8 لاشیں سول اسپتال کوئٹہ پہنچائی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ریلوے ٹریک کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین میں سوار کئی مسافر عید کی تعطیلات منانے اپنے آبائی علاقوں کی جانب سفر کر رہے تھے۔