وائٹ ہاؤس کے باہر پھر فائرنگ کا واقعہ

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کے ایک واقعے میں مبینہ حملہ آور مارا گیا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ واقعے کے دوران تقریباً 30 گولیاں چلنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا، جبکہ امریکی سیکریٹ سروس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیا۔