علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر مختصر بالوں کے بڑھتے ہوئے فیشن ٹرینڈ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری میں حالیہ عرصے کے دوران شارٹ ہیئر اسٹائل خاصا مقبول ہوا ہے، اور کئی معروف اداکارائیں اس انداز میں دکھائی دی ہیں، جن میں ہانیہ عامر، صحیفہ جبار، سجل علی اور صبور علی شامل ہیں۔
خود ماضی میں مختصر بالوں کا اسٹائل اپنانے والی علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو مشورہ دیا کہ صرف اداکاراؤں سے متاثر ہو کر بال نہ کٹوائیں، کیونکہ شوبز شخصیات اکثر وگ یا ہیئر ایکسٹینشن کا استعمال کرتی ہیں، جبکہ عام افراد کے لیے دوبارہ لمبے بال حاصل کرنا ایک طویل عمل ہو سکتا ہے۔