ساہیوال (پاک لینز) عید قرباں کے حوالے سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور امن و آمان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلے آرٹس کونسل ساہیوال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آر پی اوساہیوال، کمشنر ساہیوال ، ڈی پی او ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامیہ ،سول سوسائٹی اور علما کے بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپثن رہٹائرڈ سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے خصوصی بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔ شہری حضرات قربانی کی آلائشیں اور جانوروں کی کھالیں ان بیگز میں بند کرکے مقررہ کلیکشن پوائنٹس پر جمع کروائیں۔قربانی کے جانوروں کی آلائشیں کھلے عام، سڑکوں، نہروں یا سیوریج لائنوں میں نہ پھینکیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے جانب سے مقررہ کلیکشن پوائنٹس پر جمع کروائیں۔گھر گھر سے قربانی کی آلائشیں اٹھانے کے نظام میں ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ بروقت صفائی ممکن بنائی جا سکے۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔اس موقع پر ڈی پی او عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ اجتماعات، عید گاہ اور قربانی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت صرف مقررہ منڈیوں میں کی جائے تاکہ ٹریفک، صفائی اور سیکیورٹی مسائل سے بچا جا سکے