ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کے اتحادی ملک عمان کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمان کو دیگر ممالک جیسا طرزِ عمل اپنانا ہوگا، بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ یہ عالمی پانیوں کا حصہ ہے اور بین الاقوامی گزرگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔