برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ جمعرات کے روز سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت منعقد ہوئی، جس میں مرحوم رہنما کے اہلِ خانہ اور چند سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
اخبار کا کہنا ہے کہ تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی، تاہم اس حوالے سے تاحال کسی آزاد یا سرکاری ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب ایران کی حکومت یا متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس خبر پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔