وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابط

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے امن و استحکام کے فروغ اور تناؤ میں کمی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

عباس عراقچی نے لبنان کی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے بیروت کے بعض علاقوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے سے متعلق اطلاعات پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔