خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، جن میں چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ شامل ہیں، زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، جس کے باعث کئی علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 نوٹ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 191 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی خطہ تھا، جو ماضی میں بھی زلزلہ خیز سرگرمیوں کے حوالے سے جانا جاتا رہا ہے۔