پنجاب کے 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے کسان کارڈ جاری

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان کارڈ پروگرام سے صوبے بھر کے لاکھوں کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 لاکھ 32 ہزار سے زائد کسان اس سہولت کے تحت تقریباً 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گندم کے سیزن کے دوران کسانوں نے 100 ارب روپے مالیت کے زرعی مداخل خریدے، جبکہ خریف کی فصل کے لیے کسان کارڈ کے ذریعے 90 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاشتکار اب تک 57 ارب روپے سے زائد کی اقساط واپس جمع کرا چکے ہیں، جبکہ 3 لاکھ سے زیادہ کسانوں نے کسان کارڈ کے ذریعے تقریباً 30 ارب روپے مالیت کے زرعی مداخل حاصل کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ منصوبہ زراعت کے شعبے میں مثبت تبدیلی لا رہا ہے اور اس سے کسانوں کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو بااختیار اور خوشحال بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ قرضوں کی بروقت واپسی کاشتکاروں کی ذمہ داری اور اعتماد کا مظہر ہے۔