ساہیوال: ساہیوال یونین آف جرنلسٹس کی مشاورتی میٹنگ منعقد

ساہیوال یونین آف جرنلسٹس کے صدر میاں عمر منظور کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس ان کے گھر پر منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سینئر صحافیوں سے مشاورت کرتے ہوئے تنظیم کے مختلف اہم معاملات پر غور کیا گیا اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔

مشاورتی اجلاس میں سینئر صحافی سردار اقبال، ایکسپریس نیوز کے نمائندہ رضوان چوہدری، روزنامہ نئی بات کے نمائندہ چوہدری عثمان علی، 89 نیوز کے نمائندہ عبدالرؤف نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صحافتی تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔