گلگت بلتستان میں پولنگ کا عمل شروع جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا

گلگت بلتستان کے 24 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 396 امیدوار میدان میں ہیں جو عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے انتخابی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابات کے لیے 9 لاکھ 50 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن کی سہولت کے لیے 1,368 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ 551 پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دے کر وہاں اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں