ٹیلی نار کمپنی ایزی پیسہ بنک میں اپنے شیئرز کو فروخت کرنے کا جائزہ لے رہی ہے ۔ بلومبرگ

ٹیلی نار گروپ نے اپنے زیرِ انتظام ڈیجیٹل بینک میں موجود 55 فیصد حصص فروخت کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے سٹی گروپ (Citigroup) کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ممکنہ حصص فروخت کی مالیت کئی سو ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

رپورٹس کے مطابق ایزی پیسہ میں باقی 45 فیصد حصص چینی مالیاتی اور ٹیکنالوجی کمپنی اینٹ گروپ (Ant Group) کے پاس موجود ہیں، جو اس منصوبے کی اہم شراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی نار نے گزشتہ برس ٹیلی نار پاکستان کی فروخت کا معاہدہ مکمل کرتے ہوئے اسے تقریباً 108 ارب روپے (385 ملین ڈالر) میں پی ٹی سی ایل گروپ کے حوالے کر دیا تھا۔

تاہم اس لین دین میں ایزی پیسہ کے ڈیجیٹل مالیاتی کاروبار کو شامل نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث یہ شعبہ بدستور الگ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے