ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو لاھور پولیس نے گرفتار کر لیا

ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف نانی والا کو پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں لاپرواہی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے، سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے اور ایک سرکاری اہلکار کو دھمکانے سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اسے قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی