ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق انتظامات عاشورہ محرم کے بعد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین کی حتمی تاریخ اور وقت کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلات مناسب وقت پر جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق اس معاملے سے متعلق سرکاری سطح پر اعلان کے بعد ہی مکمل شیڈول اور دیگر انتظامی امور واضح کیے جائیں گے۔