بنک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیا لئیے

لاھور.پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے رنگ محل میں پیش آیا، جہاں بینک کے دو ملازمین پر شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ شہری رقم جمع کروانے کے لیے بینک آیا تھا، تاہم مبینہ طور پر دونوں ملازمین رقم وصول کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے 3 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں، جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔