ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپ دی گئی ہے۔ ٹیم میں مجموعی طور پر 15 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی اور حسن نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ایشین گیمز کے مردوں کے ٹی20 مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے جبکہ میڈل مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق 30 سالہ صاحبزادہ فرحان اب تک 46 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اسکواڈ کے 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ میں بھی شریک ہوں گے، جہاں ایشین گیمز کی تیاری کی جائے گی