مری۔ مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

مری ایکسپریس وے پر مسافر وین میں آگ لگنے سے 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی ہائی ایس وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے دوران وین کا سلائیڈنگ دروازہ جام ہو گیا جس کے باعث سوار افراد باہر نہ نکل سکے اور6  افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی مسافر شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو فوری طور پر فاروق اسپتال اور پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں