بجٹ سے پہلے ھی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کی خبر سامنے آتے ہی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا۔

اس وقت مارکیٹ میں 585، 645 اور 720 واٹ کے سولر پینلز تقریباً 26 سے 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح انورٹرز کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں مختلف اقسام کے انورٹرز کی قیمت 20 ہزار روپے تک بڑھ چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک سے تین کلوواٹ کے انورٹرز کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب لیتھیئم بیٹریوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ان کی قیمتوں میں بھی 20 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سولر پینلز کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس لاگو ہے