وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے آف پاکستان برائے مالی سال 2025-26 وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اکنامک سروے کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ ان کے حوالے کی۔ اس موقع پر انہوں نے معاشی اشاریوں اور مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی سروے میں کئی شعبوں میں مقررہ اہداف حاصل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تاہم اسے آج باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔
ادھر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل میں اضافہ اور جی ڈی پی کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں جن سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے