متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پر تقریباً 3,500 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
قومی اسمبلی کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق یہ کارروائیاں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اماراتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں کی گئیں۔
حکام نے ایوان کو آگاہ کیا کہ بے دخل کیے گئے افراد کی جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کو قانونی ورثا کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔ وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر متاثرہ خاندانوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں، حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔