اداکارہ نیلم منیر کے ہاں خوشخبری کی امید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اپنی دلکش شخصیت اور بہترین اداکاری کے باعث لاکھوں مداح رکھنے والی نیلم منیر ان دنوں شادی کے بعد دبئی میں مقیم ہیں اور ڈرامہ انڈسٹری سے عارضی وقفہ لے رکھا ہے۔

حال ہی میں وہ ایک تقریب میں نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں جہاں انہوں نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کی رسم بھی ادا کی۔ ان کی اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید اداکارہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

اگرچہ ان کی ظاہری تبدیلیوں اور انداز کی وجہ سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم نیلم منیر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

تقریب کے دوران اداکارہ نے پر اعتماد انداز میں مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور خوشگوار ماحول میں گفتگو بھی کی۔

ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر مداحوں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ شوبز سرگرمیوں سے کچھ حد تک دور ہیں۔