شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ،21 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مطلوب کمانڈرز سمیت 21 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز میران شاہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 21 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، جن میں چار اہم کمانڈرز بھی شامل تھے۔ ان میں خارجی خالد رضا عرف سالار، خارجی مفتون، خارجی موسیٰ اور خارجی عمران کے نام شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حالیہ 72 گھنٹوں کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 21 جبکہ مختلف آپریشنز کے دوران 48 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔