بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے مرحلے کے دوران ایئر فورس اسٹیشن کی حدود میں گر کر کریش ہوا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایم راوت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا AN-32 طیارہ جورہاٹ ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، تاہم نقصان کی مکمل تفصیلات ابھی معلوم کی جا رہی ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے حکام کے مطابق حادثے کے بعد جورہاٹ میں ریسکیو اور آگ بجھانے کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔