نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے گزشتہ رات ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں ممکنہ پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، جو خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور قریبی تعاون و مشاورت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔