فیفا ورلڈ کپ ۔ سوئیڈن نے تیونس کو 5-1 سے ھرا دیا جبکہ جاپان اور نیدرلینڈ کا میچ برابر

فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے روز کھیلے گئے مقابلوں میں سوئیڈن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ کے ایک اور سنسنی خیز میچ میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا، جو مقررہ وقت کے اختتام پر 2-2 گول سے برابر ختم ہوا۔

دوسری جانب آئیوری کوسٹ نے سخت مقابلے کے بعد ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل جرمنی نے میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ شریک ہونے والی کوراساؤ کی ٹیم کے خلاف یکطرفہ کھیل پیش کیا اور 1 کے مقابلے میں 7 گول داغ کر بڑی فتح اپنے نام کی۔