آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ھوں گے ۔ الیکشن کمیشن
عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابات 27 جولائی کو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قانون اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، اس لیے انتخابات کے التوا سے متعلق زیر گردش اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ انتخابی پروگرام مکمل طور پر آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے بدنیتی یا جانبداری کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ آزاد جموں و کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔