امریکن ائیر فورس کا جدید ترین بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

امریکی فضائیہ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ پیر کی صبح پرواز بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی ایئر فیلڈ کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔

فضائیہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں حتمی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک روز قبل امریکی ریاست میسوری میں بھی ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا تھا۔