فیفا ورلڈ کپ ۔ ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر
لاس اینجلس.امریکی شہر لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں ایران کی جانب سے رامین اور محمد محیبی نے گول اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ کے ایلیجا جسٹ نے دو مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ آج کھیلے گئے میچوں میں کوئی بھی ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔
ایک حیران کن مقابلے میں عالمی رینکنگ میں 64ویں نمبر پر موجود کیپ ورڈے نے سابق عالمی چیمپئن اسپین کو زبردست ٹکر دی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوا۔ اسی طرح مصر اور بیلجیئم کا مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا، جس میں مصر کے محمد حینی کا اون گول ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ سعودی عرب اور یوروگوئے کے درمیان مقابلہ بھی سنسنی خیز رہا مگر آخر میں یہ میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا۔