وفاقی حکومت کا یوم عاشورہ سے پہلے بجٹ منظور کرانے کا پلان
اسلام آباد(پاک لینز).حکومت 24 جون سے قبل بجٹ منظور کرانے کی بھرپور کوشش کرے گی، پارلیمانی ذرائع
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث کو 40 گھنٹے مکمل ہوتے ہی سمیٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایوان میں اب تک 27 گھنٹوں سے زائد کی بحث مکمل ہو چکی ہے، جبکہ کٹوتی کی تمام تحاریک کو بھی ایک دن کے اندر نمٹانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل اور سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا مرحلہ دو روز میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، اور حکومت 24 جون سے پہلے بجٹ کی منظوری یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 25 جون سے قبل محرم الحرام کی تعطیلات شروع ہونے سے پہلے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی اور اتحادی ارکان کو بدھ تک اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔